خبرنامہ انٹرنیشنل

عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے دیا

قاہرہ ۔ (اے پی پی) عرب لیگ نے لبنان میں سرگرم جنگجو گروہ حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ اس پیش رفت سے ایران اور خلیجی ممالک کے مابین تناؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ سعودی عرب ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات پہلے ہی معطل کر چکا ہے۔ گزشتہ روز عرب لیگ کے ایک اجلاس میں تمام عرب ممالک نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ لبنان اور عراق نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا