ماسکو ۔(اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے کہا ہے کہ عرب ممالک روس کے ساتھ مختلف میدانوں میں تعاون کرنا چاہتے ہیں، ۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں روس عرب تعاون فورم کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ ایک تنظیم کے طور پر نہ صرف روس کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے بلکہ لیگ کے رکن ممالک انفرادی طور پر بھی روس کے ساتھ دوطرفہ روابط کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے کہا کہ ہم اس لیے ماسکو آے ہیں تاکہ سیاسی، معاشی، فوجی، ثقافتی اور سائنسی تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کر سکیں۔یاد رہے کہ روس عرب تعاون فورم کا مقصد روس اور عرب لیگ کے ممالک کے درمیان اشتراک عمل کو فروغ دینا ہے، یہ فورم 2009 میں شروع کیا گیا تھا۔