خبرنامہ انٹرنیشنل

عرب ممالک میں کرپشن عروج پر ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

لندن:(اے پی پی) بد عنوانی پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مشرقِ وْسطیٰ میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی سے متعلق اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس خطّے کے جن نو ملکوں کا سروے کیا گیا، اْن میں اوسطاً تیس فیصد شہریوں کو کسی بھی پبلک سروس کے لیے رشوت دینا پڑتی ہے۔ اس سروے میں عوامی خدمات کے جن 6 شعبوں کے بارے میں سوالات پوچھے گئے، اْن میں سے رشوت کے حوالے سے سب سے خراب ریکارڈ عدلیہ کا رہا۔ اس سروے کے لیے 11 ہزار شہریوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سب سے خراب ریکارڈ یمن کا رہا، جہاں 77فیصد شہریوں نے کہا کہ اْن کا کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا۔