خبرنامہ انٹرنیشنل

علاقائی تنازعات پرامریکی پالیسیوں کےخلاف ثابت قدم رہنا چاہیے،آیت اللہ

تہران: (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کو علاقائی تنازعات پر امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ثابت قدم رہنا چاہیے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات انہوں نے تہران میں ایلیٹ ریپلکن گارڈز فورس کے اعلیٰ کمانڈرز سے خطاب میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا اصرار ہے کہ ایران بالخصوص شام، عراق، لبنان اور یمن کے تنازعات پر امریکا کے ساتھ مذاکرات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد دراصل ایران کو دباؤ میں لانا ہے جو ممکن نہیں۔