خبرنامہ انٹرنیشنل

عوام نےبغاوت کےخلاف قابل رشک رویےمظاہرہ کیا،ترک صدر

انقرہ :(اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی ایک قانونی مملکت کی حیثیت کو برقرار رکھے گا۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق طیب اردوان سے صدارتی محل میں ترک بار اسوسی ایشن کے صدر متن فیضی اولو اور ان کے ہمراہ وفد ملاقات کی۔اس موقع پرصدر نے کہا کہ 15 جولائی کو بغاوت کے خلاف ترک عوام نے سینہ سپر ہوکر تاریخ رقم کی ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ79 ملین ترک شہری چاہے کسی بھی دین و مذہب سیاسی جماعت اور فرقے سے تعلق ہی کیوں نہ ہوں بغاوت کے خلاف سر خروہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترک عوام نے بغاوت کے خلاف ایک پر عزم مؤقف اور قابل رشک رویے مظاہرہ کیا ۔