خبرنامہ انٹرنیشنل

غرہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 80 فلسطینی زخمی

غرہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 80 فلسطینی زخمی
غزہ:(ملت آن لائن) اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 80 افراد زخمی ہوگئے۔ غزہ میں فلسطینی عوام امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے احتجاج کرنے والے مظاہرین میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 80 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں بوڑھے اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے نہتے مظاہرین پرربڑ کی جگہ اصلی گولیوں سےفائرنگ کی۔ اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 160زخمی 5 روز قبل امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرین پراسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق جبکہ 160 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ 31 اکتوبرکو اسرائیلی فوج نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 7 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 14 کو زخمی کردیا تھا۔