خبرنامہ انٹرنیشنل

غزہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، دو فلسطینی نوجوان شہید

غزہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، دو فلسطینی نوجوان شہید

لاہور: (ملت آن لائن) اسرائیلی فورسز اورفلسطینی مظاہرین میں جھڑپیں مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقوں میں ہوئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق غزہ بارڈر پر احتجاج کے لیے فلسطینی جمع ہوئے تو اس دوران مظاہرین پر فائرنگ کر دی گئی جس سے ایک نوجوان شہید ہو گیا۔ دوسرا نوجوان مغربی کنارے کے گاؤں بورین میں جھڑپوں کےدوران شہید ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: …واشنگٹن : (ملت آن لائن) وائٹ ہاؤس حکام نے کہا کہ ایران کے خلاف از سر نو تیسری بار سخت پابندیاں عائد نہ کرنے کا مقصد جوہری ہتھیاروں کی تحقیق ختم کرانا ہے ۔ وائٹ ہاؤس یورپی یونین کے دستخطوں کیساتھ ایک معاہدہ چاہتا ہے جس کے تحت ایران پر یورینیم کی افزودگی کی پابندی عائدکی جائے ۔ ٹرمپ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی معاہدے کا حصہ بناناچاہتے ہیں ۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے کہاوہ آخری بار انتظار کرینگے ۔امریکی حکام نے کہا ہے صدر ٹرمپ ایران کیخلاف معطل کی جانیوالی اقتصادی پابندیوں کوبرقرار رکھیں گے اور2015 میں طے پانے والا جوہری معاہدہ خطرہ میں نہیں پڑیگا ۔امریکہ نے ایران کیساتھ جوہری معاہدہ ختم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صدر ٹرمپ نے آخری مہلت دیتے ہوئے پابندیوں کے بل پردستخط 120دن کیلئے موخر کئے ہیں تاکہ ایران سمجھوتے میں بہتری لائے ۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں نے اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران کیساتھ طے پانیوالے عالمی جوہری معاہدے کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ میکخواں نے کہا یہ ڈیل اہم ہے اور اسے حتمی شکل دینے والے تمام ممالک کو اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے ۔ قبل ازیں ایران نے امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو وہ یورینیم کی افزودگی کا عمل تیز کردیگا۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ایران کے جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کا کوئی بھی اقدام قابل قبول نہیں۔