خبرنامہ انٹرنیشنل

غزہ: فلسطینی وزیراعظم کے قافلے کے قریب بم دھماکا

غزہ: فلسطینی وزیراعظم کے قافلے کے قریب بم دھماکا

غزہ:(ملت آن لائن) فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ کے قافلے پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا گیا جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے تاہم وزیراعظم محفوظ رہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ غزہ کے دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ اس دوران وزیراعظم کا قافلہ غزہ میں داخل ہوا تو ایک چیک پوائنٹ کے قریب دھماکا ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا خیز مواد وزیراعظم رمی حمداللہ کا قافلہ گزرنے کے بعد پھٹا جس میں کئی افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جب کہ فلسطینی وزیراعظم دھماکے میں محفوظ رہے۔