خبرنامہ انٹرنیشنل

غزہ کی فلسطینی حکومت کو منتقلی کا طریقہ کار اختلافات کا شکار

غزہ کی فلسطینی حکومت کو منتقلی کا طریقہ کار اختلافات کا شکار
غزہ:(ملت آن لائن) غزہ کی فلسطینی حکومت کو منتقلی کا طریقہ کار اختلافات کا شکار ہو گیا۔ اکتوبر میں مصری حکومت کی حمایت سے حماس اور فلسطینی حکومت میں دس سالہ سیاسی اختلافات ختم کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ معاہدے کے تحت یکم دسمبر کو حماس نے غزہ کا مکمل کنٹرول فلسطینی حکومت کے حوالے کرنا تھا تاہم غزہ کی منتقلی کے طریقہ کار پر اختلافات کے باعث اب غزہ کا کنٹرول دس دسمبر کو فلسطینی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔