خبرنامہ انٹرنیشنل

غزہ کی ناکہ بندی؛ شہریوں کا دم گھْٹ رہا ہے، بانکی مْون

غزہ: (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مْون نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی کوِ شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بانکی مْون اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کے دورے پر ہیں اور غزہ میں ایک سکول کے دورے کے موقع پر غزہ کے شہریوں کے مسائل پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی سے اس کے شہریوں کا دم گھْٹ رہا ہے، اس کی معیشت مفلوج ہو رہی ہے اور تعمیرِ نو کی کوششوں میں رکاوٹ پڑ رہی ہے۔ سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یہ ایک اجتماعی سزا ہے، جس کا احتساب کیا جانا چاہیے۔