خبرنامہ انٹرنیشنل

غوطہ سے باغی اور ان کے خاندانوں کا انخلا مکمل

غوطہ سے باغی اور ان کے خاندانوں کا انخلا مکمل

دمشق (دنیا نیوز ) شامی حکومت اور باغیوں میں معاہدہ طے پا گیا، مشرقی غوطہ سے باغی اور ان کے خاندان شہر سے نکل گئے، کامیابی پر دارالحکومت دمشق میں جشن منایا گیا اور فوجیوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔صدر بشارالاسد اور روسی اتحادی فوج کے درمیان معاہدہ ، باغیوں کے انخلا پر دارالحکومت دمشق میں جشن منایا گیا شام میں باغیوں کے آخری گڑھ مشرقی غوطہ میں صدر بشار الاسد اور روسی اتحادی افواج کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، قصبے عربین سے باغی گروپ فیلق الرحمان کے جنگجو فضائی حملے روکنے کے بدلے میں قصبہ خالی کر گئے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق پانچ ہفتے سے مشرقی غوطہ پر شامی اور روسی افواج نے تباہ کن بمباری کی، باغی گروپ فیلق الرحمان نے فضائی حملوں میں شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے اپنے زیر قبضہ دو میں سے ایک قصبے عربین کو خالی کر دیا۔ معاہدہ طے پا جانے اور جنگ بندی کی خوشی میں شامی فوج نے دارالحکومت دمشق میں جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
………………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…روس :شاپنگ مال میں آتشزدگی، 37 افراد جاں بحق

کیمیروو (ملت آن لائن) روس میں ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی میں 11 بچوں سمیت 37 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 41 بچوں سمیت 69 افراد لاپتہ ہیں۔ درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آگ ونٹر چیری نامی شاپنگ مال میں لگی ، زیادہ ہلاکتیں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئیں، زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا
آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ روس کی ریاست سائبیریا کے شہر کیمیرووُ کے ونٹر چیری نامی شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ روسی میڈیا کے مطابق آگ شاپنگ سنٹر کی بالائی منزل میں لگی، اس وقت شاپنگ سنٹر کے سینما ہالز میں لوگ فلمیں دیکھ رہے تھے۔ میڈیا کا کہنا ہے ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ متعدد زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے ایک سو بیس افراد کو عمارت سے نکال لیا ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔