خبرنامہ انٹرنیشنل

غوطہ سے شہری آبادی کا بڑا حصہ نکال لیا گیا، روس

غوطہ سے شہری

غوطہ سے شہری آبادی کا بڑا حصہ نکال لیا گیا، روس

ماسکو(ملت آن لائن) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے شام میں باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ سے شہری آبادی کے ایک بڑے حصے کو نکال لیا گیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ماسکو میں آسٹریا کے چانسلر سبٹین کورز کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے غوطہ سے آبادی کے انخلاء کے بندوبست سے متعلق بات چیت میں مدد فراہم کی۔صدر پیوٹن نے صحافیوں کو یہ نہیں بتایا کہ شہریوں کو جنگ زدہ شہر سے کب نکالا گیا۔انہوں نے کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ باغی گروپ اپنے زیر قبضہ مشرقی غوطہ کو دوسرے علاقوں پر گولاباری کے لیے ایک مرکز کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیے…18ہزار بحری جہازوں کے ذریعے امدادی سامان یمنی بندرگاہوں پر پہنچایا جا چکا ہے،عرب اتحاد
ریاض؛سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ 18ہزار بحری جہازوں کے ذریعے امدادی سامان یمنی بندرگاہوں پر پہنچایا جا چکا ہے، عرب اتحادی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کا عزم کررکھا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق انہوں نے نیوز کانفرنس میں عرب اتحاد کے یمن کے لیے انسانی امداد کے جامع منصوبے کے بارے میں بتایا ہے اور اس بات پر زوردیا ہے کہ عرب اتحاد تمام معیارات اور انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کررہا ہے۔ وہ یمنی ذرائع ابلاغ میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق رپورٹس کا حوالہ دے رہے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ یمنی بندرگاہوں پر پہنچنے والے امدادی سامان کی ترسیل کے لیے 22 ریلیف چوکیاں قائم کی گئی ہیں اور عرب اتحاد کے انسانی امداد کے منصوبے کے تحت اب تک 9 لاکھ 59 ہزار یمنیوں کو امداد ی سامان پہنچایا جاچکا ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ یمنی حکومت نے دہشت گردوں کو کوئی رقم ادا نہ کرنے کا عزم کررکھا ہے۔انھوں نے حوثی جنگجوؤں پر زوردیا کہ انھیں بین الاقوامی قراردادوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا بچوں کو سکولوں سے نکال کر جنگ میں جھونک رہی ہے۔انھوں نے یمن میں تاریخی عمارات اور آثار کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے اور ان کی اسمگلنگ کی روک تھام کی ضرورت پر زوردیا ہے۔کرنل ترکی المالکی نے اس نیوز کانفرنس میں سعودی عرب ،یمن سرحد کے نزدیک حوثی جنگجوؤں کے خلاف حملوں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائی ہیں۔ان میں حوثی جنگجو بارودی سرنگیں بچھانے کے لیے خفیہ کارروائیاں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔