خبرنامہ انٹرنیشنل

غیرت کے نام پرقتل ایک خوفناک عمل ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی:(اے پی پی)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے غیرت کے نام پر قتل خوفناک عمل ہے جو ہمارے معاشرے تک بھی پہنچ گیا ہے۔ امریکی ریاست اوہائیو کے ینگس ٹاؤن میں ریلی سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہرسال ایک ہزار سے زائد خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ حال ہی میں پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارکو اس کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا، انتہا پسندی ختم کرنے کے لیے ہمیں ان نفرت انگیز نظریات کے خلاف بولنا ہوگا ۔