ماسکو۔ (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں کی طرف سے شامی سر زمین پر کوئی بھی دراندازی غیرقانونی ہوگی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان خاص طور پر ترکی کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ ترک حکومت روس کی اتحادی شامی حکومت کی مخالف ہے اور شام میں اپنی سرحد کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے کرد عسکریت پسندوں کے بارے میں فکرمند ہے۔ قبل ازیں ترکی نے کہا تھا کہ وہ، سعودی عرب اور کچھ یورپی طاقتیں شام میں زمینی فوجی بھیج سکتی ہیں۔