خبرنامہ انٹرنیشنل

غیر ملکی میڈیا دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں پر پاکستان کا معترف

لندن (ملت + آئی این پی) غیر ملکی میڈیا دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں پر پاکستان کا معترف ‘ برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاک فوج نے خطرناک علاقوں سے دہشت گردوں کو نکال پھینکا ‘ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی صحافی پیٹر رویورن نے شمالی وزیرستان کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔ جمعہ کو برطانوی اخباری رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے بعد شمالی و زیرستان القاعدہ اور طالبان کا گڑھ تھا تاہم پاک فوج نے خطرناک علاقوں سے دہشت گردوں کو نکال پھینکا۔ وانا چھوڑ کر جانے والے شہری اب اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شکست خورہ دہشت گرد پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ۔۔۔(رانا228ار)