خبرنامہ انٹرنیشنل

فتح اللہ گولن نے جاری گرفتاری کے وارنٹ کو مسترد کردیا

واشنگٹن۔: (اے پی پی) امریکا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن نے ترک حکام کی جانب سے ان کے خلاف بغاوت کی کوشش کے الزام میں جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ کو مسترد کر دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ ترکی کا عدالتی نظام آزادانہ انصاف سے عاری ہے، یہ وارنٹ صدر ایردوان کی جانب سے آمریت کی جانب اور جمہوریت سے دور جانے کی ایک اور کوشش ہے۔واضح رہے کہ ترک حکومت بغاوت کی ناکامی کے بعد سے امریکہ سے فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے اور اس سلسلے میں ان کی گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔