خبرنامہ انٹرنیشنل

فتح اللہ گولن کوہمارےحوالےنہ کرنےکا امریکی فیصلہ غلط ہوگا: اردوان

انقرہ : (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں تاہم اب بھی فوجی بغاوت کے امکانات موجود ہیں۔ ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترک عوام حالیہ بغاوت میں ملوث افراد کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ اپنے کام سے کام رکھیں اور ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کریں، انہیں میرے متعلق رائے دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے فتح اللہ گولن کو ہمارے حوالے نہ کیا تو یہ اس کا غلط فیصلہ ہوگا۔