خبرنامہ انٹرنیشنل

فتح اللہ گولن کی واپسی سےمتعلق کوئی درخواست تاحال موصول نہیں ہوئی، امریکا

واشنگٹن:(اے پی پی) وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ تاحال ہمیں ترکی کی طرف سے فتح اللہ گولن کی واپسی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر ہم اس کا جائزہ لیں گے۔ارنسٹ نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں گولن کی واپسی سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے مطالبات پر ہم نے عام طور پر رائے عامہ کے سامنے بحث نہیں کی ۔چاش ارنسٹ نے کہا کہ واپسی کے فیصلے میں سب سے پہلے جرم کے مذکورہ معاہدے کے دائرہ کار میں ہونے یا نہ ہونے کا جائزہ لیا جائے گا، بعد ازاں امریکا کی وزارت خارجہ اور وزارت انصاف ضروری دلائل کے موجود ہونے یا نہ ہونے کا مشترکہ جائزہ لیں گی۔