سووا ۔(اے پی پی) فجی میں آنے والے سمندری طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 29ہوگئی۔ فجی کے حکومتی ترجمان کے مطابق سمندری طوفان ونسٹن کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 29 تک پہنچ گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں کیونکہ طوفان کے باعث شہروں اور دیہاتوں میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ حکام کے مطابق 8 ہزار کے قریب افراد تاحال حکومت کی جانب سے قائم کردہ پناگاہوں میں مقیم ہیں جن کو جلد واپس اپنے گھروں میں منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 1993ء کے بعد یہ فجی میں آنے والا شدید ترین سمندری طوفان ہے جس سے 29افراد ہلاک جبکہ متعدد تاحال لاپتہ ہیں ۔