فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں فرانس نے بیلجیئم کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
پہلے سیمی فائنل میں فرانس اور بیلجیئم کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
دوسرے ہاف کے 51 ویں منٹ میں فرانس کے کھلاڑی سمیول متیتی نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ جواب میں بیلجیئم کی ٹیم کوئی گول نہیں کر سکی۔
ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بدھ کو انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم فائنل میں فرانس کے مدمقابل آئے گی۔