خبرنامہ انٹرنیشنل

فرانسیسی وزیرداخلہ کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا نے کا دعویٰ

پیرس۔ (اے پی پی) فرانس میں دہشت گرد نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کوگرفتار کر لیا گیا ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ بیرنار کازینوو نے کہا ہے یہ گرفتاری دارالحکومت پیرس کے شمالی علاقے میں کی گئی ہے۔ انہوں کہا کہ یہ شخص دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس گرفتاری سے فرانس میں دہشت گردی کے ایک منصوبے کے بارے میں معلوم ہوا جو تکمیل کے قریب تھا۔