پیرس(اے پی پی)فرانس میں پولیس نے دہشت گرد گروپ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔حکام کے مطابق ایک دہشت گرد مبینہ طور پر پیرس میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کیزینیووBernard Cazeneuve نے بتایا کہ پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کا آپس میں تعلق ہے۔ گرفتار افراد میں سے ایک 28سالہ نوجوان پر شبہ ہے کہ وہ پیرس میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا ،گرفتار افراد شام میں داعش کے جنگجوؤں سے رابطے رہے ہیں۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہیں ۔ پیرس میں گزشتہ سال نومبر میں دہشت گرد حملوں میں 123افراد ہلاک ہو گئے تھے۔