خبرنامہ انٹرنیشنل

فرانس اپنے جوہری پلانٹس کو بند نہیں کرے گا،صدر امانوئیل میکرون

فرانس اپنے جوہری پلانٹس کو بند نہیں کرے گا،صدر امانوئیل میکرون
پیرس:(ملت آن لائن) فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس اپنے جوہری پلانٹس کو بند نہیں کرے گا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر امانوئیل ماکرون نے اپنے ایک انٹرویو میں توانائی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جوہری پلانٹس کو بند کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہے،اگر میں جوہری پلانٹ کو بند کرتا ہوں تو اس کی جگہ کو قابل تجدید توانائی سے نہیں بھر سکتا، جوہری پلانٹ سال بھر میں مستقل بجلی پیدا کرتا ہے لیکن قابل تجدید توانائی وقفوں کے ساتھ پیدا ہونے والی توانائی ہے۔