خبرنامہ انٹرنیشنل

فرانس میں ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کا امکان

فرانس:(اے پی پی) فرانس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر ایمرجنسی کی مدت میں توسیع اور پولیس کو اضافی اختیارات دیئے جانے کے امکانات ہیں ۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کا پرتگال کے شہر لزبن میں پرتگالی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہنا تھا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ فرانس ان ممالک میں سے ہے جو سزائے موت کے قانون کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ کچھ نکات پر اتفاق کرتے ہیں لیکن سزائے موت کے قانون کو رد کرتے ہیں۔ اس سے قبل فرانس کے شہر پیرس میں داعش کے حملوں میں 130 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی ۔