خبرنامہ انٹرنیشنل

فرانس میں بڑا منصوبہ ناکام

پیرس: (ملت+اے پی پی) فرانسیسی حکام نے دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کازینووا نے پیرس میں صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار شدگان میں مراکش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں جن کی عمریں 29 اور 37 برس کے درمیان ہیں۔پیرس کے مقامی میڈیا کے مطابق مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں تا حال جاری ہیں گزشتہ روز ان کاروئیوں کے دوران ہی اِن مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ۔ ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر فرانس میں گزشتہ ایک برس سے ہنگامی حالت نافذ ہے۔