خبرنامہ انٹرنیشنل

فرانس میں تشدد کےواقعات پرتشویش ہے،امریکی ترجمان

واشنگٹن: (اے پی پی)امریکا کی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ہمیں فرانس میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات پر تشویش ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں فرانس اور یوروپ میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات سے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نیکہا کہ اس نوعیت کے واقعات کو دیکھ کر انہیں تشویش ہوتی ہے۔کربی نے کہا کہ وہ واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں علاوہ ازیں امریکی شہریوں کو خطرے میں مبتلا کرنے والے واقعات سمیت دیگر ممالک میں بھی درپیش پر تشدد واقعات پر ہماری نظر ہے۔