خبرنامہ انٹرنیشنل

فرانس میں عسکریت پسندی کے الزام میں 3خواتین گرفتار

پیرس:(اے پی پی) فرانس میں عسکریت پسندی کے الزام میں 3خواتین کو گرفتار کرلیا گیا،خواتین کی کار سے گیس سے بھرے 6سلنڈرز اور ڈیزل کے 3کین برآمد ہوئے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق ،گرفتار خواتین ممکنہ طور پر کار دھماکا کرنا چاہتی تھیں، خواتین کی کار سے گیس سے بھرے 6سلنڈرز اور ڈیزل کے 3کین برآمد ہوئے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار خواتین کی عمریں39، 23اور 19سال ہے۔ فرانسیسی وزیرداخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سے تفتیش جاری ہے تاہم ان کا اس دہشت گرد گروپ سے تعلق یہ ابھی پتا نہیں چل سکا۔ 2015 سے لے کر اب تک فرانس میں دہشت گرد حملے میں 230 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔