خبرنامہ انٹرنیشنل

فرانس میں ماہ صیام کا آغاز ، روح پرور اجتماعات

پیرس(ملت آن لائن)دنیا بھر کی طرح فرانس بھر میں بھی ماہ صیام کا آغاز ہو چکا ہے، پیرس اور گردو نواح میں پاکستانیوں کی مساجد اور اداروں میں رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کےلئے روح پرور اجتماعات دیکھنے کو ملتے ہیں ۔مسجد حلقہ احباب پیرس ، جامع مسجد قباء ویلیل لا بل ، جامع مسجد پیرفیت ، فلاح دارین کارج لاکونس اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مراکز میں ان روح پرور اجتماعات کا رنگ دیدنی ہوتا ہے ۔ ان اسی سلسلے میں پہلے رمضان کے افطار کا اہتمام ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس پروفیسر علامہ حسن میر قادری کی سرپرستی میں ہوا۔ اس افطار ڈنر کا انتظام صدر منہاج القرآن فرانس چوہدری محمد اعظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیا۔ان مساجد میں پیرس اور اس کے گردونواح کی افغان اور شام کے پناہ گزینوں کی بڑی تعداد سحر و افطار کے اوقات میں موجود ہوتی ہے ۔مساجد میں منتظمین کمیونٹی کے مخیر حضرات کے تعاون سے سحر و افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔