خبرنامہ انٹرنیشنل

فرانس میں معروف مسلم اسکالر خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

فرانس میں معروف مسلم اسکالر خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

پیرس:(ملت آن لائن) فرانسیسی پولیس نے یورپ کے معروف مسلمان اسکالر طارق رمضان کو خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ طارق رمضان سوئٹزر لینڈ کے شہری ہیں اور برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ 3 ماہ قبل فرانس کی دو خواتین نے طارق رمضان پر زیادتی کا الزام لگایا تھا، طارق رمضان پوچھ گچھ کے لیے فرانسیسی پولیس کے سامنے پیش ہوئے ، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ طارق رمضان نے اپنے او پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے، انہوں نے الزام لگانے والی 2 خواتین میں سے ایک پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ طارق رمضان مصر میں اخوان المسلمون نامی اسلامی تحریک کی بنیاد رکھنے والےمعروف اسکالر حسن البناء کے پوتے ہیں اس لئے انہیں مشرق وسطیٰ میں بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…امریکا نے حماس کے سربراہ کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا
لاہور:(ملت آن لائن) امریکا نے فلسطین کی جدو جہد آزادی کے لیے کوشاں تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسماعیل ہانیہ حماس کے ملٹری ونگ کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں مسلح جدوجد کے حامی ہیں۔ امریکا کی جانب سے اسماعیل ہانیہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد ان کے اثاثے بھی منجمند کر دیے گئے ہیں اور سفری پابندیاں بھی عائد کر دی گئی ہیں۔ امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا امریکا کا الزام ہے کہ اسماعیل ہانیہ متعدد اسرائیلی اور 17 امریکی شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس دسمبر میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ او آئی سی اور اقوام متحدہ سمیت امریکا کے متعدد اتحادیوں نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں مزید کشیدگی کا قرار دیا تھا۔