خبرنامہ انٹرنیشنل

فرانس میں موسم سرما کی پہلی برف باری، معمولات زندگی متاثر

فرانس میں موسم سرما کی پہلی برف باری، معمولات زندگی متاثر
پیرس(ملت آن لائن) فرانس کے جنوب مشرقی علاقوں میں رواں موسم سرما کی پہلی برفباری سے معمولات زندگی میں رخنہ پڑ گیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ شہر سینٹ ویلیر ڈی تیو میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہو گئیں، حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ دوسری جانب منچلے برف میں کھیلنے نکل پڑے۔