خبرنامہ انٹرنیشنل

فرانس میں پولیس ہیلی کاپٹرکوحادثہ،4 ہلاک

پیرس:(اے پی پی) فرانس کی پولیس کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار سبھی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔فرانس کی فوج نے اس خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا یہ ہیلی کاپٹر ملک کے جنوبی پہاڑی علاقے کترت میں حادثے کا شکار ہوا۔خبروں میں کہا گیا ہے حادثے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔اگرچہ فوری طور پر حادثے کی اصل وجہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی مشقوں کے مشن پر تھا اور ایک پہاڑی سے ٹکرا گیا۔فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے