خبرنامہ انٹرنیشنل

فرانس کا خصوصی فوجی دستہ شام کےآپریشن سےدستبردار

دمشق: (اے پی پی) فرانس کا خصوصی فوجی دستہ شام کے آپریشن سے دستبردار ہو گیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے شہر الرقہ پر داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے آپریشن جاری ہے جس میں اتحادی ممالک کی فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہیں جن میں سے فرانس کا فوجی دستبردار ہو گیا ہے۔ فرانس نے اپنے خصوصی دستے کو شامی مخالفین کی حمایت کے لیے ملک کے شمالی حصوں میں متعین کیا تھا۔واضح رہے کہ فرانسیسی حکام نے کہا تھا کہ داعش کے زیر محاصرہ منبج نامی قصبے کو چھڑانے کے لیے اس کی فوج آپریشن میں شامل رہے گی۔ دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شام کی محصور عوام کو فضا سے امداد دینے کے معاملے میں ہمیں روس سے اختلافات کا سامنا ہے۔