خبرنامہ انٹرنیشنل

فرانس کا داعش کےخلاف بھرپورجنگ کا اعلان

پیرس۔: (اے پی پی) فرانس کے صدر فرانسوا اولاندے نے نارمنڈی کے علاقے میں واقع ’سینٹ ایتین‘ دو فارغے چرچ میں دہشت گردی کے تازہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں داعش ملوث ہے۔ انہوں نے داعش کے خلاف پوری قوت سے اور تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس واقعے کے بعد صدر اولاند نے متاثرہ چرج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی عوام پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف متحد رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی دہشت گرد گروپ کو فرانسیسی شہریوں کو خوف زدہ کرنے کی سازش تیار کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔