پیرس ۔ (اے پی پی) فرانس کے ائیر پورٹ پر مشتبہ سوٹ کیس کی موجودگی کی اطلاع پر ائیر پورٹ خالی کروا لیا گیا ۔ فرانسسی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر ٹلاوس کے ائیر پورٹ بلاگ نیک پرمشتبہ سوٹ کیس کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعدائیر پورٹ کو خالی کروا لیا گیا ۔ائیر پورٹ میں اضافی سکیورٹی فورسز اوربم ڈسپوزل سکوارڈ طلب کر لیا گیا اور طیاروں میں سوار مسافروں کو بھی اتارنے کے بعد ائیر پورٹ کی تلاشی لی گئی ۔ سکیورٹی فورسز اوربم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے کلیئرنس کے بعد ائیر پورٹ کو کھول دیا گیا ہے اور مسافروں کا ٹرمینل میں داخلہ شروع کر دیا گیا۔واضح رہے کہ بیلجئیم میں اوپر تلے ہونے والے حملوں کی وجہ سے یورپ بھر میں سکیورٹی اقدامات سخت کردئے گئے ہیں۔