خبرنامہ انٹرنیشنل

فضائی آلودگی کی وجوہات پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، چین

بیجنگ (ملت + آ ئی این پی) چین نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کی وجوہات پر مزید تخقیقات کی ضرورت ہے، نیلے آسمان کے تحفظ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے تمام ممکن اقدامات کریں گے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بارہویں چینی قومی عوامی کانگریس کے پانچویں سالانہ اجلاس میں شریک چین کے صوبہ ء شان شی کے وفد کے ساتھ مذاکرات میں کہا کہ فضائی آلودگی کی وجوہات پر مزید تخقیقات کی ضرورت ہے۔ ہمیں نیلے آسمان کے تحفظ کے لئے بھرپور کوشش کرنی پڑے گی۔ لی کی چیانگ نے تقریر میں کہا کہ شان شی چینی تہذیب کی جائے پیدائش میں سے ایک ہے ، جہاں انقلابی سائٹ ین آن بھی واقع ہے۔ شان شی نے چینی تہذیب اور انقلابی تعمیر کے لئے اہم خدامات سرانجام دی ہیں ۔ حالیہ برسوں میں شان شی میں اقتصادی و سماجی ترقی نئی بلندی تک جاپہنچی ہے۔ امید ہے کہ رواں سال شان شی کی ترقی میں مزید پیش رفت حاصل ہوگی۔ نظر ثانی کے دوران، چینی قومی عوامی کانگریس کے مندوب کی فضائی آلودگی کے حوالے سے تجویز پر وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ہم تمام ممکن اقدامات کریں گے اور مشترکہ طور پر ہمارے نیلے آسمان کا تحفظ کریں گے۔