خبرنامہ انٹرنیشنل

فلسطینی بچی چار روزہ تفتیش کے لئے اسرائیلی پولیس کے حوالے

فلسطینی

فلسطینی بچی چار روزہ تفتیش کے لئے اسرائیلی پولیس کے حوالے

مقبوضہ بیت المقدس(ملت آن لائن) اسرائیل کی فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کی حراست میں چار روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کردیا۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے کے واقعہ سے شہرت حاصل کرنے والی 16 سالہ لڑکی عہد تمیمی کی حراست میں توسیع ملٹری پراسیکیوٹر کی درخواست پر کی گئی ہے۔ عہد تمیمی کو چند روز قبل اپنے گھر کے باہر کھڑے اسرائیلی فوجیوں نے حراست میں لیا تھا۔گرفتاری کے بعد اسے گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے عہد کو تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے عہد کے والد، والدہ اور ایک اور قریبی عزیزہ کو بھی حراست میں لیا تھا تاہم والدین کو رہا کردیا گیا ہے۔

……
بیجنگ میں پاک چین افغان وزراء خارجہ ڈائیلاگ

باہمی تعاون کو وسعت، ’’ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام‘‘ کے تحت مواصلاتی رابطوں کو فروغ، دہشت گردی کے خلاف نبرد آزماء ہونے کے عزم کا اعادہ
سیاسی مفاہمت، ترقیاتی تعاون و رابطے، سکیورٹی تعاون و انسداد دہشت گردی، سہ فریقی تعاون کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق، دوسرا ڈائیلاگ 2018ء میں کابل میں منعقد ہوگا
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان، چین اور افغانستان نے باہمی طور پر مفید تعاون کو وسعت دینے، اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنانے، ’’ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام‘‘ کے تحت مواصلاتی رابطے کو فروغ دینے اور کسی امتیاز کے بغیر ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف نبردآزماء ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سیاسی باہمی اعتماد و مفاہمت، ترقیاتی تعاون و رابطے، سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی کے بارے میں سہ فریقی تعاون کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی، افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے مابین پہلے پاک چین افغان وزرائے خارجہ ڈائیلاگ میں پایا گیا جو منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افغانستان اور پاکستان نے چین کو 19 ویں نیشنل کانگریس آف کمیونسٹ پارٹی کے کامیاب اختتام پر مبارکباد دی اور انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ برادری کی تشکیل کے لئے چینی صدر شی جن پنگ کے تجویز کردہ اقدام کی مکمل حمایت کی۔ تینوں اطراف نے اس امر کا اعادہ کیاکہ افغانستان میں تشدد کے خاتمے کے لئے وسیع البنیاد اور ہمہ جہت امن و مفاہمتی عمل جو افغان قیادت، افغان عوام کا حامل اور مکمل علاقائی و بین الاقوامی تائید رکھتا ہو، موزوں ترین حل ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے افغان طالبان پر زور دیاکہ وہ جلد از جلد امن عمل میں شامل ہوں۔ فریقین نے تدریجی اپروچ کے ساتھ آسان ترین اقدام سے مشکل ترین اقدام کی طرف بڑھتے ہوئے سب کے لئے فائدہ مند سہ فریقی اقتصادی تعاون پر اتفاق کیا۔ تینوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں اقتصادی ترقیاتی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے عوامی روابط کو مضبوط بنانے پر آمادگی ظاہر کی۔ اعلامیے کے مطابق تینوں اطراف نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پختہ عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کسی ملک، تنظیم یا فرد کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لئے اپنی سرزمین کو دہشت گردی کارروائیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ تینوں اطراف نے تمام دہشت گرد تنظیموں اور افراد کی بلاامتیاز بیخ کنی کے لئے انسداد دہشت گردی تعاون کو تقویت دینے پر بھی اتفاق کیا۔ تینوں اطراف انسداد دہشت گردی تعاون کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت وضع کرنے پر مشاورت کریں گی۔ افغانستان اور پاکستان کی جانب سے سہ فریقی وزرائے خارجہ کے پہلے ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد اور پرتپاک مہمان نوازی پر چین کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ تینو ں فریقوں نے اتفاق کیاکہ پاک چین افغان وزرائے خارجہ کا دوسرا ڈائیلاگ 2018ء میں کابل میں منعقد ہوگا۔

اہم خبر