خبرنامہ انٹرنیشنل

فلسطینی شہدا کی بے حرمتی ، جسد خاکی تحویل میں رکھنے کا صہیونی قانون منظور

فلسطینی شہدا کی بے حرمتی ، جسد خاکی تحویل میں رکھنے کا صہیونی قانون منظور

مقبوضہ بیت المقدس: (ملت آن لائن) اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی شہدا کے جسد خاکی قبضے میں رکھنے اور ان کی واپسی روکنے کیلئے نئے قانون کی منظوری دیدی ہے۔ فلسطینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کابینہ کی آئینی کمیٹی سے قانون کی منظوری کے بعد اسے کنیسٹ (پارلیمنٹ ) میں پہلی رائے شماری کیلئے بھیجا جائے گا۔ اسرائیلی فوج کے ریجنل چیف نے فوج کو شہدا کے جسد خاکی واپس نہ کرنے کا اختیار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر شہدا کی وجہ سے کوئی مشکل درپیش نہ ہوتو انہیں غیرمعینہ مدت تک تحویل میں رکھا جاسکتا ہے ۔
دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینی قانون ساز کونسل کے منتخب رکن عمر عبدالرزاق سمیت آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ، سابق فلسطینی وزیرخزانہ کو حراست میں لینے کے کئی گھنٹے کے بعد رہا کردیا گیا ہے ۔

……………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…ملالہ اور ایپل کے درمیا ن لڑکیوں کی تعلیم کا معاہدہ طے

لندن : (ملت آن لائن) دنیا کی سب سے کم عمرنوبل انعام یافتہ پاکستانی بچی ملالہ یوسف اور ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کوک کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے ، جس کے تحت پاکستان، افغانستان، ترکی اور نائیجیریا میں ایک لاکھ کے قریب لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا ۔ ملالہ فنڈ اور ٹیک کمپنی ایپل کے درمیان مختلف ممالک میں لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا معاہدہ طے پا یا ہے ۔کمپنی اس سلسلے میں وسائل اور فنڈز فراہم کرے گی تاکہ پسماندہ ممالک میں لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔معاہدے کی تقریب کے موقع پر ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک بھی موجود تھے ، جنہوں نے ملالہ فنڈ کے ساتھ نئے اشتراک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں کمپنی کے مالک اسٹیو جابز کے نظریے کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کمپنی کی تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات ہیں۔ معاہدے کے تحت مختلف ممالک میں لڑکیوں کو تعلیم دی جائیگی ان ملکوں میں پاکستان، افغانستان، ترکی اور نائیجیریا شامل ہیں ۔