خبرنامہ انٹرنیشنل

فلسطین اوربیت المقدس ہماری ریڈ لائن ہے،ترکی وزیرخارجہ

انقرہ۔(ملت آن لائن) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کے معاملے میں جس تعاون کا مظاہرہ کر رہے اسے ہمیشہ جاری رکھیں گے ، پوری دنیا مسئلہ فلسطین سے کنارہ کشی اختیار کر لے تو بھی ترکی اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گا۔ ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس ترکی کی ریڈ لائن ہے۔ترک نشریتی ادارے کے مطابق انورہ میں فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کے ساتھ ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ترک وزیر وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ مذاکرات میں فلسطین کے لئے ترکی کے زیر غور منصوبوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کی حیثیت سے ہم ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے ہیں فلسطین اور بیت المقدس ہمارے لئے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی فلسطین کے معاملے میں جس تعاون کا مظاہرہ کر رہا ہے اسے ہمیشہ جاری رکھے گا ، پوری دنیا مسئلہ فلسطین سے کنارہ کشی اختیار کر لے تو بھی ترکی اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔