خبرنامہ انٹرنیشنل

فلوریڈا سکول میں فائرنگ کا ملزم عدالت پیش، فرد جرم عائد

فلوریڈا سکول

فلوریڈا سکول میں فائرنگ کا ملزم عدالت پیش، فرد جرم عائد

نیویارک: (ملت آن لائن) فلوریڈ اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم پر 17 افراد کے قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، سکول میں فائرنگ کر کے 17 افراد کو قتل کرنے والے طالبعلم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزم نے جج کے سوال پر خود کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا۔ 19 سالہ نکولس کروز کالے بیگ میں گن اور گولیاں لیے سکول پہنچا اور طلبا پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ڈسپلن کی خلاف وزری پر سکول سے فارغ ہونے والا ملزم سفید فام تنظیم کا رکن ہے۔ ایف بی آئی نے سوشل میڈیا پر انتہا پسند خیالات کے باعث ملزم کے عزائم سے متعلق ایک سال پہلے وارننگ جاری کی تھی۔ اندوھناک واقعہ پر شہریوں کی بڑی تعداد متاثرہ سکول میں جمع ہوئی اور ہلاک افراد کے لیے شمعیں روشن کیں۔ فلوریڈا کے علاقے پارک لینڈ میں شہریوں نے سکول فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر شرکاء نے اسلحے پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔یاد رہے کہ 12 جون 2016 کو امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 49 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ 2 اکتوبر 2015 کو امریکی ریاست اوریگن کے ایک کمیونٹی کالج میں فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے تھے۔