خبرنامہ انٹرنیشنل

فلپائن؛ باکسنگ میچ کے دوران بم دھماکے ، 10بچوں سمیت 32افرادزخمی

منیلا: (ملت+آئی این پی) فلپائن میں باکسنگ میچ کے دورانبم دھماکوں میں 10بچوں سمیت 32افرادزخمی ہو گئے،زخمی افراد میں سے 16کو طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں باکسنگ میچ کے دوران دو بم دھماکے ہوے جن کے نتیجے میں 10بچوں سمیت 32افرادزخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ میچ کا انعقاد رومن کیتھو لک فیسٹول کی چھٹی کے موقع پر خصوصی طور پر کیا گیا تھا۔زخمی افراد میں سے 16کو طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ دیگر 16افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فلپائن پولیس کی ترجمان جینزین اینسکو کے مطابق ظاہری طور پر دھماکے میں استعمال ہونے والا 81ایم ایم مورٹر کارٹیج اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے جو کہ گھر میں بنائے گئے بموں کا ہے۔ابھی تک کسی نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم پولیس حملہ آوروں کا پتہ لگانے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔