خبرنامہ انٹرنیشنل

فلپائن:دہشتگردگروپ نے مغوی کینیڈین شہری کوہلاک کردیا

منیلا:(آئی این پی )فلپائن میں دہشتگرد گروپ ابوسیاف نے کینیڈا کے مغوی شہری جان ریڈل کو ہلاک کر دیا،کینیڈا کے وزیراعظم نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفاکانہ اقدام ہے۔ فلپائن میں دہشت گروپ ابو سیاف نے اڑتالیس سالہ جان ریڈل کو قتل کردیا، مغوی کو گذشتہ برس ستمبر میں ایک سیاحتی مقام سے تین افراد کے ہمراہ اغوا کیا تھا،سیاف گروپ نے جان ریڈل کی رہائی کے بدلے تاوان دینے کی پیر تک کی مہلت دے رکھی تھی۔ دہشتگردوں کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں جان ریڈل دیگر مغویوں کے ساتھ نظر آئے تھے جس میں شدت پسندوں کی جانب سے لاکھوں ڈالر تاوان کے مطالبے کے بعد وہ اپنی رہائی کی اپیل کر رہے تھے۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جان ریڈل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو سفاکانہ قرار دیا،مقتول چھٹیاں منانے کیلئے فلپائن گئے ہوئے تھے، جنہیں دہشتگردوں نے اغوا کرلیا تھا۔