خبرنامہ انٹرنیشنل

فلپائن میں آسیان ممالک کا اجلاس ختم

فلپائن میں آسیان ممالک کا اجلاس ختم
منیلا: (ملت آن لائن) دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم لیے فلپائن میں آسیان ممالک اجلاس کی ختم ہو گیا۔ آسیان ممالک کی اختتامی تقریب میں فلپائن کے صدر اور سنگاپور کے وزیر اعظم کی کا استقبال بینڈ باجوں کے ساتھ کیا گیا۔ سنگاپور کو آئندہ اجلاس کی میزبان مل گئی۔ صدر فلپائن راڈریکو ڈیٹرے نے سنگاپور کے وزیر اعظم کو آئندہ میزبانی کا روایتی ہیمر بھی پیش کیا۔ سنگاپور کے وزیراعظم لی لونگ کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ ہونے والے اجلاس میں شمالی کوریا کے مسئلے پر مزید بات چیت ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریجن میں توازن کے لیے رکن ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا۔