خبرنامہ انٹرنیشنل

فلپائن میں خوفناک طوفان سے اموات 230 ہو گئیں

فلپائن میں خوفناک طوفان سے اموات 230 ہو گئیں

منیلا(ملت آن لائن) فلپائن میں گزشتہ ہفتے آنے والے خوفناک طوفان سے اموات 230 سے تجاوز کر گئیں ہیں۔فلپائن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن کے جزیرہ منڈاناؤ اور زمبونگا میں گزشتہ ہفتے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے شدید تباہی ہوئی ہے۔ طوفان سے متاثرہ ہزاروں افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بے شمار افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ۔ طوفان سے ایک گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا جبکہ متعدد یہات کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ طوفان کی وجہ سے ویتنام نے بھی سخت حفاظتی تدابیر اختیار کر لی ہیں۔ ویتنام ہنگامی حالات کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ 74 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا ہے جبکہ 15 صوبوں اور ایک شہر سے ایک میلین سے زائد افراد دیگر علاقوں میں جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

………
……اس خبر کو بھی پڑھیے……..

وینزویلا نے برازیل اور کینیڈا کے سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

کراکس:(ملت آن لائن)وینزویلا نے برازیل کے سفیر اور کینیڈا کے چارج ڈی افیئر کو اندرونی معاملات میں مداخلت کے الزام میں ملک بدر کردیا۔ وینزویلا کی قانونی ساز اسمبلی کی اسپیکر ڈیلسی رودریگس نے برازیل اور کینیڈا پر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے برازیل کے سفیر روئے پریرا اور کینیڈا کے سفارت خانے کے ناظم الامور کریب کوالک کو ملک بدر کردیا۔برازیلین سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ان کے حالیہ الزام کے بعد آیا جس میں برزیل کے سفیر نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر حزب اختلاف کے اراکین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ کینیڈا نے چند ماہ قبل وینزویلا کے اعلیٰ حکام کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔