خبرنامہ انٹرنیشنل

فلپائن میں کینیڈین شہری کا سر قلم کرنے پر عالمی مذمت

منیلا/اوٹاوا(آئی این پی ) فلپائن میں مسلم شدت پسندوں کی طرف سے ایک کینیڈین شہری کا سر قلم کرنے کے عمل کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو نے اس بہیمانہ واردات پر اپنے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قتل کی ذمہ داری ان دہشت گردوں پر عائد ہوتی ہے، جنہوں نے جان رِڈسڈل کو اغوا کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقکینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو نے فلپائن میں مسلم شدت پسندوں کی طرف سے کینیڈین شہری کا سر قلم کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ اغوا کاروں نے رِڈسڈل ، اس کی گرل فرینڈ اور ایک ناروے کے باشندے کو سات ماہ قبل اغوا کیا تھا۔ ان مسلم انتہا پسندوں نے مغویوں کی رہائی کے لیے فی کس اکیس ملین ڈالر تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔