خبرنامہ انٹرنیشنل

فلپائن میں ’’یوتو‘‘ طوفان سے 9 افراد ہلاک

منیلا۔(ملت آن لائن) فلپائن کے شمال میں آنے والے ’’یوتو‘‘ طوفان کی وجہ سے تودے گرنے اور سیلاب سے 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تودے گرنے سے تباہ ہوئے گھرو ں میں 20 سے زائد افرادکے پھنس جانے کا اندیشہ ہے۔قطر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلپائن نیشنل ڈیزاسٹر ریسیکو اینڈ منیجمنٹ نے بتایا کہ ماونٹین کاونٹی میں تودے گرنے سے عوامی تعمیرات اور شاہراہ محکمہ سے متعلق تین عمارتیں تباہ ہوگئیں جن میں سے دو لاشوں کو برآمد کرلیا گیا ہے اور سمجھا جارہا ہے کہ جب تودے گرے اس وقت عمارت کے اندر 31لوگ موجود تھے۔فلپائن محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان نے 140کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمالی فلپائن میں تباہی مچائی ہے اور لوجون علاقہ سے گرزرنے کے بعد اس کی شدت کم ہوگئی