خبرنامہ انٹرنیشنل

فلپائن کا سب سے متحرک آتش فشاں پھر لاوا اگلنے لگا

فلپائن کا سب سے

فلپائن کا سب سے متحرک آتش فشاں پھر لاوا اگلنے لگا

لاہور: (ملت آن لائن) علاقہ زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ پانچ کلو میٹر کے علاقے میں راکھ کے بادل چھا گئے۔ مقامی حکام کے مطابق لوزان جزیرے پر ماؤنٹ مایون میں ایک ہفتے سے لاوا حرکت میں تھا۔ زوردار دھماکے سے باہر نکلنے والے شعلے آسمان میں چھ سومیٹر تک بلند ہو گئے آسمان دھوئیں کے بادلوں سے بھر گیا۔ اس دوران سیاح لاوا نکلنے کے مناظر کی فلمبندی بھی کرتے رہے۔
حکام نے علاقے میں موجود ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

…………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…دہشتگردی کے خلاف اتحاد کی ضرورت:مودی

ڈیوئوس: (ملت آن لائن)ڈیوئوس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں تقریر کے دوران نریندر مودی نے تمام ممالک پر زور دیا کہ آئیے آزادی کا ایک ایسا جہاں تعمیر کریں جہاں تفرقہ و انتشار نہ ہو۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تمام ممالک کو مفادات کی جنگ سے نکل کر دہشتگردی ،موسمی تبدیلی اور علاقائی سالمیت کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے۔