خبرنامہ انٹرنیشنل

فلپائن کے انتہائی مصروف بازار میں دھماکا، 12 افراد ہلاک

منیلا:(اے پی پی) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈٹریس کے آبائی شہر میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مطابق فلپائنی صدر کے آبائی شہر داواؤ کے انتہائی مصروف بازار میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔دھماکا مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوا جب کہ اس وقت سیاحوں اور لوگوں کی بڑی تعداد ہوٹلوں میں کھانا کھانے میں مصروف تھی۔ دھماکا شہر کے مشہور ہوٹل مارکو پولو، پریمئیر ہوٹل اور داواؤ کی مرکزی یونیورسٹی کے قریب ہوا تاہم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ صدرکے بیٹے اور داواؤ کے ڈپٹی میئر پاؤلو ڈٹرٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم دھماکا کس گروپ کی جانب سے کیا گیا اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا جب کہ انہوں نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔