خبرنامہ انٹرنیشنل

فوجی مدد کے سمجھوتے سے اسرائیل کی سلامتی یقینی بنے گی اوباما

واشنگٹن: (اے پی پی)امریکی صدر براک اوباما نے آج کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ہوئے فوجی مدد کے تاریخی سمجھوتے کے تحت امریکہ اگلے 10 سال تک اسرائیل کو 38 ارب امریکی ڈالر کی فوجی مددفراہم کرے گا۔ اوباما نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 10 سال کے لئے ہوئے فوجی مدد کا جو معاہدہ طے پایا ہے اس کی مدد سے اسرائیل کو اپنی سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔امریکی صدر براک اوباما نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا، “مجھے اور وزیر اعظم نیتن یاہو کو یقین ہے کہ یہ سمجھوتہ اسرائیل کو اس کے پڑوسیوں سے حفاظت کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا