خبرنامہ انٹرنیشنل

فوج جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرے، شمالی کوریا

شمالی کوریا:(اے پی پی)شمالی کوریا کے سربراہ نے فوج کو جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فوج کو ہدایت کی کہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھی جائے۔ دوسری جانب سربراہ شمالی کوریا نے مزید میزائل تجربات کی بھی ہدایت کی۔ ان کا یہ بیان تین بیلسٹک میزائلوں کےتازہ ترین تجربے کے بعد سامنے آیا ہے۔