خبرنامہ انٹرنیشنل

فوج سرحدوں پر امن و سکون چاہتی ہے: نامزد بھارتی آرمی چیف

نامزد:(ملت+اے ہی پی) بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا کہنا ہے کہ فوج سرحدوں پر امن اور سکون کا قیام چاہتی ہے۔ بطور آرمی چیف نامزدگی سے قبل بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں بپن روات کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا چاہئےاور ان کی معلومات تک رسائی کو بہتر بنانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین سرحد پر کچھ تنازعات ہیں لیکن ان کو حل کرنا فوج کے دائرہ کار میں نہیں، تاہم سرحد پر چینی فوج رویہ زیادہ جارحانہ ہے یہ محض ایک خیال ہے۔